ہوشیار خبردار !!18جولائی سے قبل موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی ٹنکیاں بھروا لیں ورنہ ۔۔

Jul 15, 2022 | 18:15:PM
پٹرول پمپس لائینیں
کیپشن: پٹرول پمپس پر رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 18 جولائی سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیاجس کے باعث پٹرول کے بحران کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا۔پاکستان پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران صدر آصف گجر،انفارمیشن سیکرٹری جہانزیب ملک اور سیکرٹری جنرل چوہدری نعمان مجید نے 18 جولائی سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا۔ڈیلرز نے مطالبہ کیا کہ ان کا ورکنگ کیپٹل تین گنا ہوچکا ،مگر کاروبار کا حجم پہلے جتنا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر 6 فیصد منافع کا مارجن کیا جائے۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے مطالبہ کیا کہ حکومت منافع کا مارجن 6 فیصد کرنے کا وعدہ وفا کرے تاکہ ان کے کاروبار بند ہونے سے بچ سکیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر،خام تیل مزید سستا ہو گیا