24 گھنٹوں میں21 ڈاکٹرز،3 نرسز، 10 ہسپتال ملازمین کو  کورونا ہو گیا

Jul 15, 2021 | 11:56:AM
24 گھنٹوں میں21 ڈاکٹرز،3 نرسز، 10 ہسپتال ملازمین کو  کورونا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16788 ہو گئی،24 گھنٹے کے دوران ملک میں 34 ہیلتھ ورکرز کورونا پازیٹو ہوئے.

ذرائع وزارت صحت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 21 ڈاکٹرز، 3 نرسز، 10 ہسپتال ملازمین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں10041 ڈاکٹرز، 2389 نرسز، 4358 ہیلتھ سٹاف کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں،ملک میں تاحال 164 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، 367 ہیلتھ ورکرز گھر، 22 ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ملک میں 16235 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اور جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 5907 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 57 جاں بحق ہو چکے ہیں، پنجاب میں 3489 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 29 جاں بحق ہو چکے ہیں،کے پی کے میں 3982 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 44 جاں بحق ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں 1532 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 13 جاں بحق ہو چکے ہیں، گلگت بلتستان 266 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 3 جاں بحق ہو چکے ہیں،بلوچستان میں 847 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 جاں بحق ہو چکے ہیں، آزادکشمیر میں 765 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے مریضوں میں اضافہ،بھارتی وائرس  نے تباہی مچائی ہے، اسد عمر