دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی سر فہرست آگیا

Jan 15, 2024 | 10:08:AM
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی سر فہرست آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان)کراچی کا فضائی معیار بدستور حد تک  خراب ہے جبکہ  آلودگی کے اعتبار سے کراچی نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آگیا۔

ایئر کولیٹی انڈیکس کے مطابق کراچی ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 251 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایئر کولیٹی انڈیکس کے مطابق  100سے 200 تک آلودگی مضر صحت ہے  جبکہ 201 سے 300درجے تک آلودگی صحت کے لیے خطرناک ہے، ماہرین کا  کہناہے  کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں،گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد میں  صبح سویرے دھند کا راج ہےاور موسم سرد ہے،دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ  اور  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں سردی کا راج برقرار، حد نگاہ کم،مختلف موٹر ویز بند

محکمے کے مطابق  شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 نارٹیکل مائل ریکارڈ کی گئی جبکہ  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔