عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کے کہنے پر لائی گئی،مولانا فضل الرحمان کا انکشاف

Feb 15, 2024 | 20:55:PM
عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کے کہنے پر لائی گئی،مولانا فضل الرحمان کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماضی میں بننے والی سیاسی اتحاد پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد  اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کے کہنے پر لائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کیخلاف گزشتہ حکومت میں سر گرم رہنے والے مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے خلاف تھا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کے کہنے پر لائی گئی،فیض حمید نے مجھے کہا اسمبلیوں کے اندر سے تبدیلی ہونی چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو قمر باجوہ اور فیض حمید نے بتایا کہ کیسے چلنا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مہر لگادی۔ 

موجودہ حکومت سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں تحفظات کے ساتھ جا رہے ہیں،حکومت سازی میں حصہ نہیں لے رہے،احتجاجی سیاست کریں گے، سڑکیں گرمائیں گے، شہبازشریف حکومت سازی کیلئے میرے پاس آئے تھے،شہبازشریف کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا کہا تو جواب دیئے بغیرچلے گئے،حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو اچھے برے کے خود ذمہ دارہوں گے،کسی سے پوشیدہ نہیں کہ2024کےالیکشن چوری ہوئے،بظاہر الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ ن لیگ کو ہوا، تاثر موجودہے کہ نوازشریف کو لاہور کی سیٹ دی گئی۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی حکومت بنانے کو کامیاب حکمت عملی نہیں سمجھتا، پی ٹی آئی وفد آئے گا تو بات کریں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ دماغ کا فرق ہے جو ختم ہوسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : این اے 88خوشاب، استحکام پاکستان پارٹی کے گل اصغر بگھور کامیاب قرار