حکومت کی تبدیلی ۔جمہوری طریقے سے۔بلاول بھٹو 

Feb 15, 2022 | 19:54:PM
تحریک عدم اعتماد۔بلاول۔حکومت۔تبدیلی۔اجلاس
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے جمہوری، آئینی اور پرامن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں، خوشی ہے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے موقف کی حمایت کررہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بلاول ہاﺅس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاﺅس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور،سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ،سید قائم علی شاہ، آفتاب شعبان میرانی، نواب یوسف تالپور، منظور وسان، نوید قمر، شازیہ مری سمیت اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، وزرا اور مشیر شریک ہوئے ۔سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو الگ الگ اہم ٹاسک سونپے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جمہوری اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک موثر ترین اپوزیشن کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیر تعلیم کا سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے اہم پیغام