گھر میں خنزیر صوفے پر بیٹھا دیکھ کر خاتون کی چیخیں نکل گئیں، پھر کیا ہوا ؟

Feb 15, 2022 | 19:17:PM
گھر ,خنزیر ,صوفے, بیٹھا
کیپشن: گھر میں خنزیر صوفے پر بیٹھا ہے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ گھر واپس لوٹیں اور اندر داخل ہوتے ہی اچانک کسی ناآشنا کو گھر کے اندر دیکھیں تو آپ کی چیخیں نکل جائیں گی اور اگر وہ ناآشنا اگر کوئی خطرناک جانور ہو تو پھر ایک دفعہ تو آپ کا دم نکل جائے گا۔کبھی کبھی آپ کو ایسے سرپرائز ملتے ہیں کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ جرمنی میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا تو وہ ڈر کے مارے چیختی ہوئی گھر سے باہر دوڑیں۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ہیگن  میں رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ 4 فروری کو کچھ عجیب  و غیرب واقعہ پیش آیا۔ خاتون نے بتایا کہ جب وہ اپنے دفتر سے واپس گھر آئی تو اس نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا تو گھر میں جنگلی سور  (خنزیر)  دیکھ کر حیران رہ گئی۔ سور صوفے پر آرام سے لیٹا  ہوا تھا۔ خاتون کے مطابق وہ اتنا پر سکون تھا کہ جب دروازہ کھلا تو اس نے نظر اٹھاکر تج نہیں دیکھا ۔ چند لمحوں بعد اس کی توجہ دروازے کی طرف گئی۔گھر کے صوفے پر جنگلی سور کو لیٹا دیکھ کر خاتون کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور وہ فوراً دروازہ بند کرکے وہاں سے بھاگ گئی۔ اس کے بعد اس نے پولیس کو بلایا اور اس واقعے کے  بارے میں بتایا۔ پولیس نے خاتون کو سور سے ان کے آنے تک دور رہنے کو کہا۔ پولیس نے دیکھا کہ سور نے گھر کا بہت سا فرنیچر توڑ دیا تھا۔ اس سے اندازہ لگایا گیا کہ دروازے کے نیچے   سامان لین دین کے لئے بنے ایک چھوٹے سے دروازے سے سور گھر میں داخل ہوا  ہوگا۔پولیس اپنے ساتھ ایک آفیشیل شکاری کو بھی لے کر آئی تھی۔ انہیں پہلے لگا  کہ سور کو نکالنا  بہت مشکل ہو گا، لیکن اس نے زیادہ پریشان نہیں کیا۔ گھر کا دروازہ کھولنے کے بعد جب اسے ہانک کر باہر نکالنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنے آپ دروازے سے باہر نکل کر جنگلے کو پھلانگ کر جنگل کی طرف چلا گیا۔  ہیگن پولیس نے کہا کہ سال کے اس وقت خنزیر جنم دیتے ہیں اور اپنے بچوں کو ہر قسم کے خطرے سے بچاتے ہیں۔ ایسے میں اس موسم میں خنزیر کے قریب جانا انسانوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔اسلئے لوگوں کو اس دوران ان کا سامنا کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کی آنے والی فلم کا ٹائٹل ٹریک ریلیز