برطانیہ میں دریافت کورونا کی نئی قسم بی 1.1.7سب سے خطر نا ک قرار

Feb 15, 2021 | 21:19:PM
برطانیہ میں دریافت کورونا کی نئی قسم بی 1.1.7سب سے خطر نا ک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نہ صرف زیادہ متعدی بلکہ یہ پرانی قسم کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا بھی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق یہ بات برطانیہ میں حکومتی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے نئے ڈیٹا میں سامنے آئی۔برطانوی سائنسدان کئی ماہ سے اس نئی قسم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لیے کام کررہے ہیں۔
 دستاویز میں کہا گیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس نئی قسم سے ہسپتال میں داخلے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔برطانوی حکومت کی جانب سے ان نئے انکشافات کو عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا جو متعدد تحقیقی رپورٹس پر مبنی ہے۔اس نئی قسم بی 1.1.7 کے حوالے سے نئی تفصیلات کو برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر ایک دستاویز کی شکل میں جاری کیا گیا۔