لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست دائر کئے جانیکا امکان، سپریم کورٹ پھر کھل گئی 

Dec 15, 2023 | 17:45:PM
لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست دائر کئے جانیکا امکان، سپریم کورٹ پھر کھل گئی 
کیپشن: چیف جسٹس فائز عیسیٰ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے،سپریم کورٹ کا کمرہ عدالت نمبر ایک کھل گیا،چیف جسٹس پاکستان کے کمرہ عدالت کی لائٹس آن کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے معاملے پرچیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سینئر ترین ججز سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات ختم ہو گئی،چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی صورتحال سے متعلق ججز کو آگاہ کیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات سے متعلق آج ہی اہم فیصلہ متوقع ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف اپیل دائر کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ صدر طیب اردوان نے جوبائیڈن کو خبردار کردیا