محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو اڑھائی ارب روپے جاری کردیئے

Dec 15, 2023 | 11:53:AM
محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو اڑھائی ارب روپے جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکر)پنجاب فاؤنڈیشن کے اساتذہ کی سنی گئی ،محکمہ خزانہ نے  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو اڑھائی ارب روپے جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اس گرانٹ سے فاﺅنڈیشن کے سکولوں سے منسلک اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرے گا اور دیگر آپریشنل اخراجات پورے کرے گا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری بلڈنگ کی مرمت کیلئے50کروڑ روپے اور سڑکوں کی مرمت کے لئے 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے، محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:چکن پھر مہنگا