پنجاب اسمبلی کی تزین و آرائش کا معاملہ، انتظامیہ کا اہم دستاویزات حکومتی ٹیم کو فراہم کرنے سے انکار

Dec 15, 2022 | 14:48:PM
پنجاب اسمبلی کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی تزین وآرائش کا معاملہ، پنجاب اسمبلی کی انتظامیہ نے ٹینڈر سے متعلق اہم دستاویزات حکومتی ٹیم کو فراہم نہ کیں
کیپشن: پنجاب اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب اسمبلی کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی تزین وآرائش کا معاملہ، پنجاب اسمبلی کی انتظامیہ نے ٹینڈر سے متعلق اہم دستاویزات حکومتی ٹیم کو فراہم نہ کیں۔

 ڈی جی ایم اینڈ ای کے عملے کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ کی تیاری کے دوران پنجاب اسمبلی کی انتظامیہ نے بیشتر سرکاری دستاویزات فراہم ہی نہ کیے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تزین و آرائش پر بیشتر سرکاری دستاویزات فراہم نہیں کیے گئے۔ ٹینڈر سے متعلقہ دستاویزات، مٹیریل کے معیار پر لیب ٹیسٹنگ رپورٹ بھی مہیا نہ کی گئی۔ نئی عمارت کی تزین و آرائش پر اخراجات کے متعلق ہی صرف معلومات دیں گیئں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کی تزئین و آرائش کے لیے مجموعی طور 39 کروڑ 90 روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا، پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے 28 کروڑ 25 لاکھ روپے کا فرنیچر خریدا گیا، اسمبلی کی نئی عمارت میں 3 کروڑ 87 لاکھ روپے فانوس پر خرچ کیے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کا کارپیٹ پر خرچ کیے گئے۔

پنجاب اسمبلی میں ایک کروڑ 74 لاکھ روپے کے پردے لگائے گئے۔ اسمبلی کی نئی عمارت میں پیٹننگ اور پورٹریٹ پر 1 کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔