یوم آزادی کے سلسلے میں اردوسائنس بورڈ میں تقریب کا انعقاد

Aug 15, 2023 | 20:06:PM
یوم آزادی کے سلسلے میں اردوسائنس بورڈ میں تقریب کا انعقاد
کیپشن: اردوسائنس بورڈ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اردوسائنس بورڈ میں چھہترویں یوم آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارۂ فروغ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں بورڈ کے افسران ، اہلکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں قومی ترانہ پڑھا گیااور کیک کاٹاگیا ۔اس موقع پر ملکی سلامتی ، ترقی اور خوش حالی کے لیے دعاکی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ 14اگست محض ایک تاریخ نہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا دن ہے۔پاکستان اُن کی جان و مال کی  قربانیوں اور جدوجہد سے حاصل ہوا۔ آزادی ایک نعمت ہے، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر مل کر خلوص دل، لگن اور دیانت داری سے کام کرناچاہیے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ یوم آزادی تجدیدعہدوفا کا دن ہے۔عہد وفا سے مراد اپنی ذمہ داریوں کو خلوص دل سے انجام دینا ہے۔ چنانچہ ہم عہد کریں کہ  پاکستان  کے استحکام اور ترقی کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔