الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر تحریری حکمنامہ جاری

Aug 15, 2023 | 18:28:PM
الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر تحریری حکمنامہ جاری
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن رولز 10(4) کے تحت اپنے حکم کا دفاع کیا، الیکشن رولز کے مطابق ٹپے دار سرکل کی حد کو حلقہ بندیوں سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ 

حکم نامے میں مزید تحریر ہے کہ درخواست گزاروں نے شکار پور کی تین حلقہ بندیاں چیلنج کیں اور الیکشن کمیشن نے درخواستوں کو زائد المیعاد ہونے پر خارج کیا، الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کا کیس الیکشن کمیشن کو واپس بھیج دیا

سپریم کورٹ کی جانب سے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو موقع دے رہے ہیں نئے حکمنامے سے درخواست گزار کے اعتراضات دور کرے، دوسری صورت میں الیکشن کمیشن کیس کو سپریم کورٹ میں لڑے۔ 

کیس کی آئندہ سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔