فارن فنڈنگ معاملے پر سیاسی جماعتوں کی پابندی: عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Aug 15, 2022 | 10:36:AM
فارن فنڈنگ معاملے پر سیاسی جماعتوں کے پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فارن فنڈنگ معاملے پر سیاسی جماعتوں کے پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

جسٹس شاہد وحید نے فارن فنڈنگ معاملے پر سیاسی جماعتوں کے پابندی کے اقدام پر فرید عدیل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت بیرون ملک سے ملکی سالمیت کے خلاف فنڈز لینے والی سیاسی پارٹی پر پابندی لگائی جاسکتی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل کرنے والی سیاسی جماعت پر پابندی آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے ہے ؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ ہمارا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں، اس پر جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اگر آپ کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں پھر تو آپ متاثرہ فریق ہی نہیں، غیر متاثرہ شخص اس معاملے میں کیسے عدالت سے رجوع کرسکتا ہے؟

وکیل درخواست نے کہا کہ ہم وکیل ہیں، بطور ممبر ہائیکورٹ بار آئین کی خلاف ورزی پر وہ متاثرہ فریق ہیں۔ جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ آپ کا کیس نہیں بنتا، درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے۔