ہیٹی ،7-2 شدت کا خطرناک زلزلہ، 304 افراد جاں بحق، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

Aug 15, 2021 | 10:45:AM
ہیٹی ،7-2 شدت کا خطرناک زلزلہ، 304 افراد جاں بحق، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہیٹی میں شدید زلزلہ،سینکڑوں افرادجاں بحق ہوگئے،  کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.2 شدت کا زلزلہ ہیٹی کے جزیرہ نما جنوبی علاقے سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ رپورٹس کے مطابق 7.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ زلزلے سے 304 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ جب کہ متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہیٹی کے نئے وزیر اعظم ایریئل ہنری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خطرناک زلزلے سے ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں اور بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس صورتحال کو ڈرامائی قررا دیتے ہوئے قوم سے یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

 وزیر اعظم نے ملک میں ایک ماہ کی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نقصانات کے تعین تک عالمی امداد کی اپیل نہیں کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ساحلی پٹی پر واقع کچھ مقامات بالکل تباہ ہو چکے ہیں اور حکومت ان کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

ہیٹی کے ڈائریکٹرآف سول پروٹیکشن جیری چینڈلر نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ زلزلے سے اب تک 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مزید نقصان کا پتا لگانے کے لیے امدادی ٹیمیں مختلف علاقوں میں بھیجی جائیں گی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب کمالا ہیرس کو ہفتے کو ہیٹی میں زلزلے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور انہوں نے ہیٹی کو امداد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ چلی اور ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک نے بھی امداد کی پیشکش کی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور تباہی کا خدشہ ہے۔ یورپی مڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ 7.6 شدت کا تھا جبکہ کیوبا کے زلزلہ مرکز کے مطابق اس کی شدت 7.4 تھی۔امریکی سروے کے مطابق  زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونامی میں تین میٹر اونچی لہریں بلند ہو سکتی ہیں تاہم بعدازاں انہوں نے یہ وارننگ واپس لے لی۔

اس سے قبل ملک میں 2018 میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے لیکن 2010 میں ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 2لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:    مدفون لڑکی کی لاش کو نکال کر اس کی مبینہ بے حرمتی