واٹس ایپ نے صارفین کیلئے 3 نئے فیچرز متعارف کروادیئے

Apr 15, 2023 | 20:36:PM
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے 3 نئے فیچرز متعارف کروادیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کی سکیورٹی کے لیے تین نئے فیچرز متعارف کرا دیئے تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ بہتر تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کے مطابق ان فیچرز سے صارفین کو آن لائن میسجنگ کے دوران بہتر تحفظ مل سکے گا، ان فیچرز کے نام "اکاونٹ پروٹیکٹ"، "ڈیوائس ویریفکیشن" اور "آٹومیٹک سکیورٹی کوڈز" ہیں, فیچرز کا مقصد واٹس ایپ صارفین کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ پیغامات اور ان کے اکاونٹس کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ان فیچرز سے صارفین کو اپنے میسجز پر زیادہ کنٹرول مل جائے گا اور یہ تینوں فیچرز آنے والے مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں کے لیے مہیا کر دیئے گئے ہیں, اکاؤنٹ پروٹیکٹ نئی ڈیوائس میں "لاگ ان" ہوتے وقت صارف کی تصدیق کرتا ہے اور ڈیوائس ویریفکیشن وائرس وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ آٹومیٹک سکیورٹی کوڈز نامی فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ وہ کس شخص کے ساتھ چیٹنگ کر رہے ہیں۔اس فیچر تک رسائی کے لیے انکرپشن ٹیب میں ’کنٹیکس انفو‘ میں جانا ہو گا۔ 

اکاؤنٹ پروٹیکٹ فیچر میں نئی ڈیوائس لاگ ان ہوتے وقت صارف تصدیق کرتا ہے ،یعنی اس فیچر کے تحت جب کوئی صارف ایک ڈیوائس سے اپنا اکاؤنٹ دوسری ڈیوائس پر سوئچ کرے گا تو واٹس ایپ کی جانب سے اس کی تصدیق کی جائے گی۔

ڈیوائس ویری فکیشن
اس فیچر سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اس وقت تحفظ ملے گا جب ڈیوائس پر کسی ہیکر نے کنٹرول حاصل کرلیا ہو۔کمپنی کے مطابق موبائل ڈیوائس میل وئیر لوگوں کی پرائیویسی اور سکیورٹی کے لیے چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے، کیونکہ اس کے ذریعے بلا اجازت فون پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو غیر ضروری میسجز بھیجنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس نئے فیچر سے اس طرح واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی روک تھام کی جائے گی۔اس مقصد کے لیے ہیکر کے کنکشن کو بلاک کر دیا جائے گا اور صارفین کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے خودکار طور پر ایسا کیا جائے گا۔

آٹو میٹک سکیورٹی کوڈز
اس فیچر سے صارفین کے لیے یہ تصدیق کرنا آسان ہو جائے گا کہ مطلوبہ فرد سے ان کی بات چیت محفوظ ہے یا نہیں۔یہ فیچر کی (key ) ٹرانسپیرنسی پر مبنی ہے اور اس سے صارفین خودکار طور پر تصدیق کر سکیں گے کہ ان کی بات چیت محفوظ ہے یا نہیں۔واٹس ایپ کے مطابق کی (key  ) ٹرانسپیرنسی سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی ضمانت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اوپن سورس لائبریری "اوڈیٹیبل کی ڈائیریکٹوری"کو بھی جاری کیا گیا ہے۔