(احمد رضا) ایشیا جونیئر ہاکی کپ 2023 میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت 27 مئی کو آمنے سامنے ہوں گے۔
ایشیا جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے 27 مئی کو مقابلہ ہو گا، میگا ایونٹ کے لیے قومی کھلاڑیوں نے تیاریاں تیز کر دیں۔
عمان کے شہر صلالہ میں شیڈول ایشیا کپ جونیئر ہاکی کپ 23 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا جہاں دونوں ٹیمیں 27 مئی کو مدمدقابل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
بڑے ایونٹ کے تگڑے مقابلے کے لیے قومی جونیئر پلیئرز نے تیاریاں تیز کر دی ہیں، نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں منیجر اولمپیئن حنیف خان اور کوچز پینل کی زیر نگرانی انڈر 23 قومی کھلاڑیوں کا تریبتی کیمپ دو سیشنز رات دو بجے تا سحری اور پھر شام چار بجے تا افطار تک میں جاری ہیں، جہاں کھلاڑیوں کو ڈرلز، ٹریننگ اور فزیکل فٹنس کی ورزشیں بھی کرائی جا رہی ہیں.