پی ٹی آئی آزادکشمیر دھڑے بندی کا شکار، 3ناموں میں سے کسی پر اتفاق نہ ہو سکا

Apr 15, 2023 | 00:29:AM
پی ٹی آئی آزادکشمیر دھڑے بندی کا شکار، 3ناموں میں سے کسی پر اتفاق نہ ہو سکا
کیپشن: وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد امیدوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی آزادکشمیر وزیراعظم کے چناﺅپرتین دھڑوں میں تقسیم ،بڑے عہدیدار اپنی اپنی مرضی کا وزیراعظم لانے کیلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور وفاقی قیادت کا مشاورتی اجلاس جاری ہے،اجلاس میں چودھری محمد رشید ،دیوان علی خان چغتائی اور خواجہ فاروق کے نام زیر بحث ہیں،پارٹی چیئرمین عمران خان تینوں ناموں کی منظوری دے چکے ہیں ،پی ٹی آئی کی قیادت گزشتہ تین دنوں سے کسی بھی نام کے لئے حتمی طور پر متفق نہیں ہوسکی۔
ذرائع کاکہناہے کہ چوہدری محمد رشید کو صدر بیرسٹر سلطان محمود کی حمایت حاصل ہے،دیوان چغتائی کو سردار تنویر الیاس وزیراعظم بنوانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں عملاً تین دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے،صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود، سپیکر چودھری انوارالحق اور سردار تنویر الیاس اپنے اپنے امیدوار کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کی آبادی 2ارب سے متجاوز، اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب بن گیا