وزیراعلیٰ سندھ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل کی ملاقات

Apr 15, 2021 | 12:12:PM
وزیراعلیٰ سندھ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل
کیپشن: وزیراعلیٰ سندھ سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی سے ملاقات کی ملاقات میں کہا کہ ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کیلئے نیوی کی مدد درکار ہوگی، چاہتا ہوں ماہی گیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ نے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی سے ملاقات کی اور انہیں سندھ میں خوش آمدید کیا۔ملاقات میں کیڈٹ کالج سانگھڑ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ کو سالانہ 30 ملین روپے گرانٹ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کمانڈر کراچی نے کہا کہ اس کالج میں 600 سے زائد طلبا ہیں، صالح آباد کراچی میں نیوی نے ہائی اسکول اڈاپٹ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صالح آباد سکول کی سندھ حکومت تزئین و آرائش کریگی، سجاول میں ایک کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں، ساحلی علاقے میں رہنے والے بچوں کیلئے کیڈٹ کالج ہونا چاہئے۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا ہے  کہ ہمیں سجاول کیڈٹ کالج چلانے کیلئے نیوی کی مدد درکار ہوگی، میں چاہتا ہوں کہ ماہی گیروں کے بچے نیوی میں شمولیت کریں اس لیے سجاول میں کیڈٹ کالج قائم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پاک بھارت بریگیڈ کمانڈر ز کی فلیگ میٹنگ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: