فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Sep 14, 2023 | 09:41:AM
ناروے میں ہونے والے سالانہ بالی ووڈ فلم فیسٹیول میں پاکستانی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘نے بہترین ایوارڈ حاصل کرلیا۔   
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ناروے میں ہونے والے سالانہ بالی ووڈ فلم فیسٹیول میں پاکستانی ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘نے بہترین ایوارڈ حاصل کرلیا۔   

فلم ساز بلال لاشاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی فلم کو ناروے میں ہونے والے ’بالی ووڈ فلم فیسٹیول‘میں بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

دی لیجنڈ آف مولا جٹ واحد پاکستانی فلم تھی جس کی فیسٹیول میں اسکرینگ ہوئی۔ اس سے قبل بھارتی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے اور انہیں ہی ایوارڈز دیے جاتے ہیں لیکن اس بار اس میں واحد پاکستانی فلم کو بھی پیش کیا گیا۔

دوسری جانب دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں شامل مرزا گوہر رشید نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے ہدایتکار بلال لاشاری کو مبارکباد دی ۔

فیسٹیول میں عام طور پر اسی سال ریلیز ہونے والی میگا بجٹ اور کامیاب فلموں کو پیش کیا جاتا ہے، تاہم اس میں موضوعات کے حساب سے بھی مختلف فلموں کو دکھایا جاتا ہے۔

اس سال پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے علاوہ ’غدر ٹو، ڈریم گرل ٹو، مسز چترویدی ورسز ناروے، لو ان یوکرائن، ببلی باؤنسر،باہوبلی اور انڈیا لاک ڈاؤن‘ سمیت دیگر فلموں کو دکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: صدرمملکت نے کس کے کہنے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا؟انتخابات کا اعلان کیوں نہیں کیا؟

مذکورہ فلم فیسٹیول میں خصوصی طور پر ان فلموں کی نمائش کی جاتی ہے جو بھارت کے علاوہ کسی دوسرے ملک کے حوالے سے بھی بنائی جاتی ہے، یعنی مذکورہ فلم کی کہانی بھارت کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی ثقافت یا زندگی سے متعلق بھی ہوتی ہے۔