بادل جم کر برسیں  گے،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی 

Oct 14, 2023 | 10:35:AM
خیبر پختونخوا، اسلام آباد،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا اورخطہ پوٹھوہارمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگرعلاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) خیبر پختونخوا، اسلام آباد،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا اورخطہ پوٹھوہارمیں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگرعلاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔  

شہر لاہور میں ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈکیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورپہلےنمبرپرآگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح179ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز8ڈی ایچ اے190،ایچی سن کالج کےاطراف شرح172ریکارڈ جبکہ جوہرٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح172ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں: حسن علی

اس دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے، جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دادو اور شہید بینظیرآ باد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔