سڑکوں کی بندش پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے دھرنےکے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت کی

Nov 14, 2022 | 12:03:PM
24 نیوز ,اسلام آباد ہائیکورٹ, آئی جی اسلام آباد , پی ٹی آئی ,چیف جسٹس عامر فاروق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر میں سڑکوں کی بندش پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے دھرنےکے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری شبیر خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار تاجروں نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کیے جارہے ہیں، آزادی مارچ دھرنے کے اعلان اور قائدین کی ہدایت پرسڑکیں بند کردی گئیں، شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس سے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں حکومت کو سڑکیں خصوصاً موٹروے پرٹریفک روانی برقراررکھنے کی ہدایت کی جائے جب کہ پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے کہ دھرنے اورجلسے کا انعقاد اسلام آباد سے باہرکریں۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی ایم این ایز ووٹرز کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام
دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں، اچھی سی اینٹی رائٹ فورس کیوں نہیں بناتے؟ کنٹینر کیوں لگاتے ہیں؟ کنٹینرلگانے کے بجائے کوئی اور طریقہ استعمال کیوں نہیں کرتے؟


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کے بعد آئی جی اسلام آباد سے17 نومبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔