ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈبھی  دورہ پاکستان کیلئے رضامند

Nov 14, 2021 | 18:26:PM
نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان
کیپشن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کی سکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔نیوزی لینڈ  بھی پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق  نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرکے اگلے سال دورے کی یقین دہانی کرائی۔   نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔۔اپنے اس دورے میں کیویز پاکستان کیخلاف  ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

خیال رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تاہم پہلا ون ڈے شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر سیریز چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔جس کے بعد اسے دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔انگلینڈنے بھی اپنا دورہ منسوخ کیا تھا جس پر اس کے بورڈ کے سربراہ کو عہدے سےبھی فارغ کردیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے گھر کا ٹی وی کیوں توڑا ??خود بتا دیا