ننھے سپورٹر کا بابر اعظم کے نام خط۔۔پڑھ کرآپ کے آنسوچھلک پڑیں گے

Nov 14, 2021 | 15:54:PM
بابر اعظم خط
کیپشن: بابر اعظم ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز کا طوفان آگیا ۔طرح طرح کی ویڈیوز سامنے آئیں ۔ایک ویڈیو جو خوب وائرل ہوئی وہ پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست پر بچوں کے رونے کی تھی۔ 
ایسے میں ایک آٹھ سالہ بچے نے بابر اعظم کو حوصلہ دینے کیلئے خط بھی لکھ دیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک بابر اعظم کے نام خط میں آٹھ سالہ بچے ہارون سوریہ نے لکھا 
”ٹیم پاکستان مجھے آپ پر فخر ہے۔۔ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔ بابر اعظم !آپ بہت اچھا کھیلے۔کل ہونے والے میچ میں ہر ایک نے عمدہ بیٹنگ اور باولنگ کی۔ مجھے فخر تھا کہ ہم جیت رہے ہیں لیکن درمیان میں پریشان ہوا اور میچ کے اختتام پر میں ڈر گیا تھا۔
ننھے ہارون نے لکھا کہ ’میں مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنوں گا، اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں کھیلنے کے لیے مدعو کروں گا۔ ہم فائنل میں جائیں گے اور جیتیں گے۔‘


ہارون نے خط میں مزید لکھا کہ ’پیارے بابر، ایک صفحے پر مجھے سب کھلاڑیوں کے سگنیچر کر دیں اور وہ میرے گھر بھیج دیں۔ ’تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے۔“
کپتان بابر اعظم نے اس خط کو اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا اور اس کا جواب بھی لکھابابر اعظم نے خط کا جوا ب دیا 
”پیارے محمد ہارون سوریہ! سلام چیمپین! اس ہمدردانہ خط کے لیے آپ کا شکر گزار ہوں۔ مجھے آپ پر بالکل اعتماد ہے اور آپ اپنے یقین، توجہ اور محنت سے کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔آپ کو تمام کھلاڑیوں کے آٹوگرافس ملیں گے لیکن مستقبل کے کپتان! میں آپ سے آٹوگراف لینے کا منتظر ہوں۔“
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس میں نیا موڑ۔۔ملزم کی رہائی کا حکم