پہلی حکومت ہے جس نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کر دیا: مریم اورنگزیب

Mar 14, 2023 | 15:32:PM
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کر دیا، پی ٹی آئی والے کہتے تھے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کیا تودوست ممالک سے تعلقات خراب ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کر دیا، پی ٹی آئی والے کہتے تھے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کیا تودوست ممالک سے تعلقات خراب ہوں گے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ سے جائز طریقے سے کچھ لینا اور توشہ خانہ پر چوری ڈالے میں فرق ہے، انہوں نے قانون بدل کر توشہ خانہ سے چیزیں لیں، تلاشیاں انہوں نے دی جنہوں چوریاں نہیں کی، سائفر سے خارجہ پالیسی خراب نہیں ہوئی لیکن توشہ خانہ سے تعلقات خراب ہونے تھے؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا، انہوں نے بطور وزیراعظم اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، عمران خان نے 4 سال عوام کو مہنگائی میں مارا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی دیکھ کر انہوں نے سائفر کا ڈرامہ رچایا، مہنگائی کے باعث ان کے اتحادی ان کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے غیر قانونی طور پر اسمبلی توڑ دی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کا پروگرام معطل کر دیا، وہ ملک کو دیوالیہ پن پر لے گئے، موجودہ حکومت ملکی معیشت بحال کر رہی ہے، موجودہ حالات عمران خان کے کارناموں کی بدولت ہیں، عمران خا ن نے خوداپنے اوپر حملہ کرایا، کبھی کہا گولی لگی، کبھی کہا گولی کے ٹکڑے لگے۔