کوئلے کی عدم دستیابی،سیمنٹ فیکٹریاں پیداواری سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور

Mar 14, 2022 | 18:27:PM
سیمنٹ، بنانے، فیکٹری 
کیپشن: سیمنٹ بنانے والی فیکٹری  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  کوئلے کی عالمی مارکیٹ میں  قیمت میں اضافے اور عدم دستیابی کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ، ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمت مزید بڑھنے کاخطرہ، کوئلے کی قیمت کم نہ ہوئی تو سیمنٹ کی فی بوری مزید مہنگی ہوجائے گی ۔

سیمنٹ انڈسٹری ذرائع کے مطابق انٹرینشنل مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت 375 ڈالرفی ٹن سے کم نہ ہو سکی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں پچھلے سال اگست2021 میں کوئلے کی قیمت 140 ڈالر فی ٹن تھی، اگلے دو مہینوں میں زیادہ قیمت کے باوجود کوئلے کی عدم دستیابی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 780 روپے سے 810روپے کے درمیان ہے،کوئلے کی قیمت کم نہ ہوئی تو سیمنٹ کی فی بوری مزید مہنگی ہوجائے گی ۔افغانی کوئلہ سیمنٹ کی روز کی طلب کو پورا نہیں کر سکتا۔افغانی کوئلے کی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے.

سیمنٹ  انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ کوئلے کی عالمی مارکیٹ میں  قیمت میں اضافے اور عدم دستیابی کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ، کوئلے کی عدم دستیابی کی وجہ سے سیمنٹ فیکٹریاں پیداواری سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں کو بریک لگ گئی ، عالمی منڈی میں خام تیل کتنا سستا ہو گیا؟