صحافی محسن جمیل بیگ کی ضمانت منظور

Mar 14, 2022 | 16:10:PM
عدالت کے جج محمد علی ورائچ نے محسن بیگ کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا
کیپشن: صحافی محسن جمیل بیگ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت نے سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج محمد علی ورائچ نے محسن بیگ کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے. عدالت نے محسن بیگ کی دہشتگردی کے مقدمے میں پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی ہے اور مچلکے جمع کرانے کے بعد محسن بیگ کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:سینئر صحافی محسن بیگ کے بیٹے کو بھی گرفتار کرلیا گیا