لندن:خاتون کا اغوا کے بعدقتل،  شہریوں کا10 ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر  لواحقین سے اظہار یکجہتی ،پولیس کا کریک ڈاؤن ، متعدد گرفتار

Mar 14, 2021 | 15:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لندن میں اغوا کے بعد قتل ہونے والی خاتون کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے لوگوں کا جم غفیر 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر  جمع ہوا  جبکہ ہم ٹاون کے علاقے میں ہزاروں افراد نے شمعیں روشن کیں،برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی احتراماً پھول رکھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں افراد کی جانب سے مقتولہ سارہ ایورڈ کی خاطر لاک ڈاؤن پابندیوں کو نظر انداز کرنے پرپولیس نے کریک ڈاون کیا، پولیس نے خواتین سے بدسلوکی کی اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا ۔واقعے پر میٹ پولیس تنقید کی زد میں ہے، پولیس کمشنر کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل نے واقعے کو پریشان کُن قرار دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔لندن میئر صادق خان نے بھی واقعے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے پولیس کمشنر سے وضاحت طلب کر لی۔

واضح رہے کہ 33 سالہ مارکیٹنگ منیجرسارہ ایورڈ 3 مارچ کو گھر لوٹتے ہوئے لاپتا ہوئیں تھی۔سارہ کی گمشدگی کے الزام میں گرفتار48 سالہ پولیس افسر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ملزم جس پر اغوا اور قتل کا چارج لگایا گیا ہےکو ویسٹ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا گیا۔