26لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان

Jun 14, 2024 | 18:46:PM
 26لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان
کیپشن: سولر پینلز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے 26لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کا مالی 2024-25کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ بجٹ میں زراعت کیلئے 58 ارب روپے بشمول 32 ارب روپے موجودہ اخراجات مختص ہیں، توانائی کیلئے 77 ارب روپے  سمیت جاری اخراجات کیلئے 62 ارب روپے  مختص ہیں۔

مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ سندھ حکومت 26لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل فراہم کرے گی،پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا ، مفت سولر پینل کیلئے 25ارب بجٹ میں مختص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی