75 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیدیا 

Jun 14, 2021 | 18:14:PM
 75 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیدیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)75 فیصد پاکستانیوں نے ایپسوس کے تازہ ترین سروے میں مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دے دیا جبکہ 70فیصد نے غربت کو پریشان کن کہا۔ 86فیصد پاکستانی روزگار کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی پر اعتماد نظرنہیں آئے ۔
اس بات کا انکشاف ریسرچ کمپنی کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی تازہ ترین سروے رپورٹ میں ہوا ۔ جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے 02جون سے 06جون 2021 کے درمیان کیا گیا۔ ایپسوس کے مطابق ملک کے سب سے اہم مسائل کے سوال پر پاکستانی عوام کی اکثریت یعنی 75فیصد نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ کہا ۔جبکہ 70فیصد نے بیروزگاری کو اہم مسائل میں شمار کیا۔53فیصد نے غربت اور 38فیصد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے جبکہ36 فیصد نے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ۔
 اپسوس کے مطابق اگست 2019 سے بیروزگاری اور غربت پاکستانیوں کے اہم مسائل کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔سروے رپورٹ میں یہ بھی دیکھا گیا کہ 2021 کے آغاز سے روزگار کے غیر محفوظ ہونے پر بھی پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے اور ہر 10میں سے 8پاکستانی یعنی 86فیصد نے روزگار کے محفوظ ہونے کے بارے میں کم پراعتماد ہونے کا کہا۔ جبکہ 14 فیصد نے روزگار کے محفوظ ہونے پر اعتماد کا اظہار کیا۔
کورونا کی وبا کے باعث ملازمت جانے کے سوال پر 54 فیصد پاکستانیوں نے اس سے انکار کیااور کہا کے ان کی یا کسی جاننے والے کی ملازمت کورونا کی وبا دوران نہیں گئی ۔ لیکن 46فیصد پاکستانیوں نے خود کے یاکسی جاننے والے کی ملازمت کورونا کی وبا کے دوران جانے کا انکشاف کیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔میں’’بہادر پرندہ‘‘ ہوں۔ علیزے شاہ نے نئی ویڈیو وائرل کردی