حکومت سے مذاکرات کامیاب، مظاہرین کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان

Jul 14, 2023 | 23:18:PM
حکومت سے مذاکرات کامیاب، مظاہرین کا دھرنا ختم کرنیکا اعلان
کیپشن: دھرنا ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر مظاہرین نے سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ کے باہر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن اور درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، مظاہرین کا کہناتھا کہ مذاکرات میں چند مطالبات پورے ہونے کے وعدے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں،اس دھرنے کو ماہ محرم تک روکا جا رہا ہے۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ درجہ چہارم ملازمین کے چیف سیکرٹری سے مذاکرات کامیاب ہو گئے،مذاکرات میں چند مطالبات مان لئے گئے ہیں ،لیو ان کیش منٹ کا نوٹیفیکیشن واپس لینے کا وعدہ کیا ہے،پنشن میں بھی وفاق کے مطابق ساڑھے 17 فیصد بھی مان لیا گیا ہے،اگر مطالبات ایک ماہ کے وقت میں نہ پورے ہوئے تو محرم کے بعد دوبارہ دھرنہ دیں گے ۔ 
مذاکرات کی کامیابی پر سیکرٹریٹ کے باہر لگے ٹینٹ اتار دیئے گئے ،سرکاری ملازمین واپس گھروں کی طرف جانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ