لاہور ہائیکورٹ؛ نجی ہاﺅسنگ سکیموں کے متاثرین کو حکومتی کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت

Jul 14, 2023 | 21:08:PM
لاہور ہائیکورٹ؛ نجی ہاﺅسنگ سکیموں کے متاثرین کو حکومتی کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت کے متعلق کیس میں بڑا حکم جاری کردیا، چیف سیکرٹری کو حکومتی کمیٹی کے پاس درخواست دائر کرنے کے متعلق میکنزم کا سرکلر جاری کرنے کی ہدایت کردی، عدالت کا تمام متاثرین کو شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے راؤ ظفر محمود خان سمیت دیگر کی درخواست پر حکم جاری کیا ، پنجاب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صوبائی حکومت کے ہاؤسنگ سکیم کے متعلق شکایات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن عدالت پیش کیا،عدالت کا حکومت کی گریوینس ری ڈی ریسرل کمیٹی کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
 عدالت نے حکم دیا ایل ڈی اے کی حدود میں ہاؤسنگ سکیم کے متعلق شکایات ایل ڈی اے کے ون ونڈو میں وصول کی جائیں ، ڈی جی ایل ڈی اے ان شکایات کو کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا، ایل ڈی اے کی حدود سے باہر کی ہاؤسنگ سکیموں کے متعلق شکایات ڈی سی آفس میں وصول کی جائیں، ڈی سی وہ شکایات کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا ، عدالت نے تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے رہائشیوں کو دادرسی کیلئے حکومتی کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔
 فاضل جج نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو بھی شکایات کے ازالے کیلئے حکومتی کمیٹی سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی ،عدالت نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین کو کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ،فاضل جج کی عدالت سے رجوع کرنے والے تمام درخواست گزاروں کو بھی کمیٹی سے رجوع کرنے اور کمیٹی کو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔
 فاضل جج نے قرار دیا کہ حکومتی کمیٹی کے فیصلے سے متاثرہ فریق عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ، کمیٹی سہہ ماہی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل ہائیکورٹ جمع کروانے کی پابند ہوگی ، حکومتی کمیٹی کی منظوری کے بغیر کوئی بھی سکیم رہائشیوں کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی ، عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب چوہدری جواد یعقوب کی کاوشوں کو سراہا، سنگل بینچ نے راو ظفر محمود خان کی درخواست پر سماعت کی،،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ جبکہ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب پیش ہوئے،، ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے متاثرہ فریق کی درخواست وصول کرنے کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا اور کہا درخواست وصول کرنے کا طریقہ کار آسان اور واضح ہونا چاہیے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جواد یعقوب نے حکومتی نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا، اورعدالت کو بتایا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو حکومتی کمیٹی کے ٹی او آرز کے متعلق آگاہ کیا، پنجاب حکومت کے افسر نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی مکمل اور نامکمل پرائیویٹ ہاؤسز سکیموں کی مینجمنٹ بارے شکایات سننے کا اختیار رکھتی ہے،ہاو¿سنگ سکیموں کی قانونی حیثیت اور چارجز ، جرمانے وصول کرنے کے متعلق شکایات سننے کا اختیار رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر اہم ملک کے دورے پر چلے گئے