پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

Jul 14, 2022 | 11:23:AM
فائل فوٹو
کیپشن: پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے 20 میں سے 16 ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین کو پنجاب میں 17 جولائی بروز اتوار ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے تمام 20 سابق اراکین اسمبلی، جنہیں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ ڈالنے پر ڈی سیٹ کر دیا گیا تھا، اب وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر اپنے اپنے حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ فیصل فرید کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ 'مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ان منحرف افراد کو پارٹی ٹکٹ سازش میں حصہ لینے کے انعام کے طور پر دیے گئے ہیں جو ان افراد کے ناپاک، غیر اخلاقی اور غیر قانونی انحراف کی وجہ سے کامیاب ہوئی، عدالت کی جانب سے انحراف کا مجرم قرار دیے جانے کے بعد یہ سابق قانون ساز الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ منحرف افراد کو سازش میں حصہ لینے کے انعام کے طور پر ٹکٹ جاری کیے گے ہیں۔