بھٹو کو غدار اور نواز شریف کو ڈاکوکہنے پرپیپلزپارٹی اور ن لیگ کا قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ

Jul 14, 2021 | 20:22:PM
 بھٹو کو غدار اور نواز شریف کو ڈاکوکہنے پرپیپلزپارٹی اور ن لیگ کا قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی جانب سے ذوالفقار بھٹو کے خلاف غدار کا لفظ استعمال کرنے پر پیپلزپارٹی کا ایوان سے واک آﺅٹ کیا ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوید قمر نے کہاکہ کچھ ایسی ہستیاں ہیں جن کو تاریخی تناظر میں دیکھتے ہیں۔
 انہوں نے کہاکہ قائداعظم ،علامہ اقبال ،ذوالفقار بھٹو سمیت کئی ایسی شخصیات ہیں جن کی خدمات سے انکار نہیں کر سکتے،ایسی شخصیات کے بارے میں بات کر کے پاکستان اور پاکستانی تاریخ کی بےحرمتی کر رہے ہیں،ہمیں ایسی شخصیات کے بارے میں بات کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔
 علی امین گنڈا پور کی جانب سے مریم نواز اور نوازشریف کو ڈاکو کہنے پر (ن)لیگ نے بھی قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کیا ۔ بدھ کو ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ آپ نوازشریف اور مریم نواز کو ڈاکو کہیں گے تو ہم وزیر اعظم کو ڈاکو کہیں گے ،اسی دوران پی پی پی کے نواب یوسف تالپور نے کورم کی نشاندہی کردی تاہم حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب نہ ہوئی جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔