ایف آئی اے کے کارروائی، باجوہ ٹیکس ریکارڈ معاملے پر صحافی گرفتار

Jan 14, 2023 | 11:42:AM
ایف آئی اے کے کارروائی، باجوہ ٹیکس ریکارڈ معاملے پر صحافی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک کرنے کے معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے شاہد اسلم نامی صحافی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار صحافی شاہد اسلم پر احمد نورانی کو سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ سے متعلق ڈیٹا حاصل کرنے میں معاونت کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیٹا لیک کیس میں ایف بی آر کے 3 اہلکاروں کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ لیک کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے تین افسران کو گرفتار کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیے: جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما گرفتار

ذرائع کے مطابق سپریٹنڈنٹ ارشد قریشی، سپریٹنڈنٹ شاہد نیاز اور یو ڈی سی عدیل اشرف گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔

تینوں افسران کو محکمانہ انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کے زیراستعمال موبائل فونز، دس سے زائد کمپیوٹرز قبضہ میں لیکر فرانزک کیلئے بجھوا دیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔ ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔