گیٹ آﺅٹ۔۔سینٹ میں گرما کرمی۔ ۔کورم کی نشاندہی پر حکومتی ارکان کا احتجاج 

Jan 14, 2022 | 19:06:PM
اپوزیشن۔کورم۔ارکان۔حکومتی۔احتجاج۔اجلاس
کیپشن: سینٹ ہال (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سینٹ میں اپوزیشن کے واک آﺅٹ پر کورم کی نشاندہی پر حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا،حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر عینی مری کو گیٹ آﺅٹ کہہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ملٹری سکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے،آرمی چیف
اجلاس کے دور ان علی محمد خان نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ورز قومی اسمبلی میں اسپیکر کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اس پر آج ایوان میں بات کروں گا۔ پی ٹی آئی نے سب سے بھرپور اپوزیشن کی تھی تاہم ہم نے کبھی اسپیکر یا چیئرمین کی کرسی کے ساتھ اس طرح نہیں کیا جو موجودہ اپوزیشن نے کیا۔اپوزیشن نے اگر سچ نہیں سننا تو ایوان سے واک آﺅٹ کرلیں، اپوزیشن نے علی محمد خان کے بیان پر شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آﺅٹ کر گئی۔اپویشن کے واک آﺅٹ کے ساتھ پیپلز پارٹی کی عینی مری نے کورم کی نشاندہی کر دی، کورم کی نشاندہی پر حکومتی ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔ہمایوں مہمند نے کہا کہ ایوان کے اجلاس پر عوام کا پیسہ لگتا ہے ، ہم عوام کے پیسوں پر یہاں آتے ہیں، اپوزیشن کو شرم آنی چاہئے ، ۔ عینی مری نے کہا کہ کورم پورا کرنا حکومت کا کام ہے،سینیٹ میں کورم پورا نہ نکلا جس پر سینیٹ کا اجلاس پیر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔اس سے قبل سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کیا گیا ہے، لوگوں کو احتجاج کے لیے اکسایا گیا ہے، یہ ظلم ہے، یہ زیادتی ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں، یہ لوگ برداشت نہیں کرسکتے، منی بجٹ کو بلڈوز کیا گیا، روز روز قیمتوں میں اضافہ لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پارلیمانی نظام پر قانون سازی ووٹ کی بنیاد پر ہے، ووٹ پر منی بجٹ کو پاس کیا گیا ہے، ہمیں کبھی تحریک عدم اعتماد کی دھمکی دی جاتی ہے، جو پاش پاش ہو جاتی ہے۔اپوزیشن کہتی تھی ہمارے ساتھ اتنے بندے رابطے میں ہیں، ہمیں سگنل آ گیا ہے، پارلیمانی جمہوریت کے فیصلے قبول کیے جائیں، پریزایڈنگ افسر نے بجلی نرخ میں اضافہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔مارخور کا شکار ۔۔.امریکی شہری نے کتنے لاکھ ڈالر ادا کئے ؟ اہم خبر آگئی