ایف آئی اے نے حریم شاہ کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا

Jan 14, 2022 | 11:29:AM
 منی لاڈنگ حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں
کیپشن: حریم شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اےے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی این سی اےسے رابطہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے کی جانب سے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو لکھے گے خط کی تفصیلات سامنے آگئی ۔اس خط میں کہا گیا کہ حریم شاہ نے دھوکا دہی کے ذریعے رقم اسمگل کرنے کا دعویٰ کیا، ان کی یہ ویڈیو مبینہ طور پر برطانیہ میں بنائی گئی۔ 
  خط  میں مزید کہا گیا کہ حریم شاہ کی جانب سے دھوکا دہی کے ذریعے رقم اسمگل کرنے کا دعویٰ کیا گیا، ٹک ٹاکر حریم شاہ کراچی سے دوحہ اور وہاں سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچی۔ دوسری ویڈیو میں حریم شاہ نے سارے معاملے کو مذاق قرار دیا، حریم شاہ کی تردیدی ویڈیو لندن میں اسکائی مارکیٹنگ کے دفتر میں ریکارڈ کی گئی جس میں دانیال ملک نامی شخص نے رقم کو قانونی قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں:اومیکرون کا خدشہ۔۔ تعلیمی ادارے بند

 خط میں یہ بھی کہا گیا کہ منی لانڈرنگ پاکستان میں قابلِ سزا جرم ہے، تحقیقات میں سامنے آنے والی تفصیلات سے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کیا جائے۔

 وفاقی تحقیقاتی ادارے نے نیشنل کرائم ایجنسی سے دونوں ویڈیو کے تناظر میں حریم شاہ اور دانیال ملک کے خلاف انکوائری کی سفارش کی۔اس خط میں حریم شاہ کی سفری اور شناختی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا معاملہ۔۔ عدالت نے فرازنزک کرانے کیلئے معاونت طلب کرلی