فیض فاؤنڈیشن نے فیض فیسٹیول کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیض فاؤنڈیشن نے فیض فیسٹیول2023 کا شیڈول جاری کردیا،فیسٹیول19،18،17 فروری کو الحمرا آرٹ سنٹر میں ہوگا ۔
فیسٹیول میں نامور ادبی شخصیات شرکت کریں گی،فیض احمد فیض کی شاعری اور ان کی زندگی پر بات چیت ہوگی،اجوکا تھیٹر کا ڈراما بھی ہوگا اور ایل جی ایس سکول کے بچوں کی پرفارمنس بھی ہوں گی،گلوکار شفقت امانت علی خان کی پرفارمنس بھی ہوگی،نامور ادبی شخصیت ضیاء محی الدین مرحوم پر بھی خصوصی سیشن ہوگا۔