حکومت نے اضافی ٹیکس جمع کرنے کا پلان تیار کرلیا

Feb 14, 2023 | 12:30:PM
حکومت نے اضافی ٹیکس جمع کرنے کا پلان تیار کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان )آئی ایم ایف کی شرائط ،حکومت نے اضافی ٹیکس جمع کرنے کا پلان تیار کرلیا ۔
حکومت نے پہلا ٹیکس ترمیمی آرڈننس 2023 لانے کی تیاری شروع کردی ،ایف  بی آر ذرائع  کے مطابق پہلا ٹیکس ترمیمی آرڈنننس 2023 منظوری کے بعد 15 فروری سے نافذ وعمل ہوجائے گا،اس ترمیمی آرڈننس کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی ،اس ترمیمی بل کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی ۔

ضرور پڑھیں :بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ
مجموعی طور پر 200 ارب روپے کے قریب کا ٹیکس اس سے اکھٹا ہوگا ،بینکوں میں کیش ٹرانزیکشن پر نان فائلرز پر 0.60 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز  ہے،اسی طرح بینکوں کے فارن ایکسچینج سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بڑھانے ،جنرل سیلز ٹیکس  کی شرح 17 فیصد سے بڑھا ہر 18 فیصد کرنے کی تجویز  ہے۔ 

ایف بی آر ذرائع  کا کہنا ہے کہ گاڑیوں ،شوگر ڈرنکس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے،سگریٹ کی ایک اسٹیک پر 50 پیسے تک ٹیکس عائد کیا جائیگا ،فلڈ لیوی بھی آرڈیننس سے لانے کی تیاری  کی جارہی ہے،فلڈ لیوی درآمدات پر عائد کیا جائے گا،فلڈ لیوی درآمدات کرنے پر 3سے 10 فیصد تک وصول کرنے کی تجویز ہے،برآمدی شعبے کے خام مال پر فلڈ لیوی عائد نہیں ہوگا،آرڈیننس کو وزیر اعظم نے کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔