میانمار: رات کو چھاپوں میں  گرفتاریاں،  لوگوں کا احتجاج

Feb 14, 2021 | 15:05:PM
میانمار: رات کو چھاپوں میں  گرفتاریاں،  لوگوں کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میانمار میں رات گئے چھاپوں میں گرفتاریوں پر عوام مشتعل ہو گئے۔ ینگون اور مندالے میں شہریوں نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھاپوں پر ایک دوسرےکو الرٹ کرنے کے لئے سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے برتن بجائے،ہائی وے پر شہری گاڑیوں کے ہارن بجا کر احتجاج کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر فوج کے اقتدار سنبھالنے کے خلاف نویں روز کے احتجاج میں مظاہرین نے ہاتھوں میں ’’رات کو لوگوں کو اغوا کرنے سے رک جاؤ‘‘ کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ سڑکوں پر نعرے بازی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 380 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔