عالمی منڈی میں تیل سستا۔۔اوگرا نے پٹرولیم قیمتوں کی سمری تیار کر لی

Dec 14, 2021 | 20:50:PM
 عالمی مارکیٹ۔پٹرول۔قیمتیں۔اوگرا۔برقرار
کیپشن: پٹرول پمپ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے فی لٹر کمی کی تجویزی دیدی ۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری تیار کرلی گئی،اوگرا نے قیمتوں سے متعلق 3تجاویز تیار کیں ۔ 
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویزدے دی۔ ذرائع کے مطابق لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے،ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ذرائع اوگرا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی،گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی،حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا، عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اعلان 15 دسمبر کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔رانا ٹنگا کا وزیراعظم عمران خان کو خط۔۔پریانتھا کمارا کو انصاف دلانے کی کوششوں کی ستائش