75 واں یوم آزادی,مزارقائد پرگارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

Aug 14, 2022 | 09:47:AM
75 واں, یوم آزادی,مزارقائد,گارڈز تبدیلی, پروقار تقریب,کراچی, پاکستان , نیول اکیڈمی , پاک فوج
کیپشن: مزارقائد پرگارڈز تبدیلی کی تقریب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رواں سال پاکستان کا 75 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،کراچی میں مزارقائدؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب  کا انعقاد ہوا، پاکستان نیول اکیڈمی کےچاق و چوبند دستے نے گارڈز کےفرائض سنبھال لئے،تقریب میں کموڈور پاکستان نیول اکیڈمی محمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

 یوم آزادی کے سلسلہ میں وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی،اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں،لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں چودہ اگست کا آغاز ہوتے ہی 75 ویں آزادی کا جشن بھرپور عقیدت اور احترام سے منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور فضا قومی نعروں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی ہے، یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہروں، گلیوں محلوں میں قومی پرچم اور جھنڈیاں لگائی گئیں ہیں۔