سچ، انصاف اور بہادری انسان کو عظیم بنا دیتی ہے۔۔ وزیراعظم

Aug 14, 2021 | 14:40:PM
سچ، انصاف اور بہادری انسان کو عظیم بنا دیتی ہے۔۔ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان  نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچ، انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا دیتی ہے۔

تفصلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جشن آزادی پر موقع پر علامہ اقبال  کے ایک شعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچ انصاف بہادری انسانی کو عظیم بنا دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک متحد، پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کئے ہیں۔ آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے، ہروقت کی طرح ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت ان رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور ماحولیاتی تحفظ بارے ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کااجلاس ہوا جس میں معاشی تبدیلی کے لئے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران 14 ترجیحی شعبوں میں اصلاحات کے لئے نشاندہی کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کہ حکومت گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں، سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کو بہتر بنائیں، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ میں 14اگست کی پرچم کشائی کی تقریب