ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے: شاہد خاقان عباسی

Apr 14, 2023 | 14:49:PM
ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے: شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ 

کراچی کی احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے  ایک بار پھر اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  کہا کہ آج ملک کی ضرورت ہے کہ ہرادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، ایسا قانون جوپارلیمان نےپاس کیا، صدر نے دستخط نہیں کئے قانون پر عدالتیں تشریح کرسکتی ہیں، عدالتوں میں کیمرہ لگائےجائیں،عدلیہ ہرچیز کانوٹس لیتی ہےسوائے یہ دیکھنے کہ عدالتوں میں کیاہورہاہے، ہرشخص کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ 

مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی اپنی پارٹی بنانے کا کوئی ادارہ نہیں ہے، ملک میں انتشار کی کیفیت ہوگی تو اس کا اثر معیشت پر پڑتا ہے، موجودہ چیف جسٹس اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ تاریخ یا عوام کرے گی۔

دوسری جانب ریفرنس کے شریک ملزم کی ریفرنس کے دائر اختیار سے متعلق درخواست پر عدالت نے نیب پراسیکوٹر سے 15 مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔