چیٹ جی پی ٹی فور ویڈیو گیم ڈویلپمنٹ میں کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟

Apr 14, 2023 | 14:13:PM
چیٹ جی پی ٹی فور ویڈیو گیم ڈویلپمنٹ میں کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیٹ جی پی ٹی نامی ایپ نے پچھلے سال ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک جاوی نامی صارف کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجی کو گیم ڈویلپمنٹ کے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ڈوم جیسی معروف ویڈیو گیمز تیار کرنے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ کوڈز بنانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا ہے، اس کے علاوہ ویڈیو گیم کی تخلیق کیلئے آسان اقدامات بھی دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری،مزیدنئے فیچرز متعارف

جا می کا کہنا تھا کہ ڈوم سٹائل کا ایک بنیادی گیم بنانے کیلئے صارف صرف جی پی ٹی فور سے ڈوم سے مشابہہ گیم بنانے کیلئے کہہ سکتے ہیں۔

صارفین گیم کی بنیاد قائم ہو جانے کے بعد بصری جمالیات اور گیم کے مجموعی کام کو بہتر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیٹ جی پی ٹی فور مزید حیران کن تخلیقات کو آگے لا کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں طوفان لائے گا۔