یوکرین فوجی آپریشن:مغرب نے ہمارےخلاف اعلان جنگ  کر دیا ہے۔روس

Apr 14, 2022 | 21:24:PM
روس، یوکرین ، حملہ
کیپشن: روس کا یوکرین پر حملہ ( فوٹو بشکریہ بی بی سی نیوز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف شروع کئے جانیوالے فوجی آپریشن کو آج50 روز ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایک بار پھر مغرب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے روسی میڈیا اور ویب سائٹوں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔

العریبہ ٹی وی کے مطابق سرگئی لاؤروف نے یہ بات جمعرات کے روز "ڈیجیٹل بین الاقوامی تعلقات" کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا روس کا فوجی آپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن بنا کسی شک و شبہے کے اپنے مقاصد پورے کرے گا۔روسی وزیر خارجہ کے مطابق مغرب نے یوکرین کے معاملے کو لے کر ان کے ملک کے خلاف ایک بھرپور جنگ کا اعلان کر دیا۔ لاؤروف نے زور دیا کہ ماسکو کے پاس ایسی کئی دستاویزات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یوکرین حیاتیاتی اسلحہ تیار کر رہا تھا۔لاؤروف نے سوشل میڈیا پر اپنے ملک کے خلاف جنگ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف پروپیگنڈے کی جنگ نے روس کے خلاف نفرت کو بڑھایا ہے۔ لاؤروف کے مطابق مغرب ہر روسی چیز سے نفرت کر رہے ہیں جن میں عوام اور کمپنیاں شامل ہیں۔لاؤروف نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک روسی ویب سائٹوں کی بندش کے ذریعے حقیقت کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین کی سرزمین پر فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے بعد سے متعدد مغربی ممالک جن میں امریکا سرفہرست ہے انہوں نے اپنے ہاں روس کی درجنوں سرکاری ویب سائٹوں کے علاوہ کریملن ہاؤس کے زیر انتظام سرکاری اداروں کے مستند سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی بندش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان نیشنل سکیورٹی کونسل کی پریس ریلیز کی ہی توثیق ہے،فواد چوہدری