خیبرپختونخوا،ٹریفک پولیس نے شہری کے چالان پر نام کی جگہ گالی لکھ دی

Sep 13, 2023 | 19:19:PM
خیبرپختونخوا،ٹریفک پولیس نے شہری کے چالان پر نام کی جگہ گالی لکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبرپختونخوامیں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے شہری کا چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھ دی، شہری نے چالان کی تصویر وائرل کردی جس کے بعد اہل کار کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ٹریفک پولیس کا پہلے سلام پھر کلام کا سلوگن محض ایک ڈرامہ نکلا، پشاور میں اہلکار نے بداخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض نام نہ بتانے پر شہری کے چالان پر نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دیا۔

متاثرہ شہری نے اپنے بیان میں کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ٹریفک اہلکار نے مجھے روکا تو میں نے بتایا کہ راستے کا علم نہیں تھا، ایجوکیشن محکمے کا نائب قاصد ہوں۔

شہری کے مطابق اہلکار رومان شاہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر چالان کی غرض سے نام پوچھا تو میں نے عرض کی کہ چالان نہ دیں تو اہلکار نے نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دی اس ایک لفظ سے دشمنیاں جنم لے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شرح سود میں اضافہ، بینک ڈپازٹس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی