انتخابات کب ہونگے؟ رانا ثناءاللہ نے پیشگوئی کردی

نواز شریف آئندہ انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرینگے، پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے امکانات نا ہونے کے برابر ہیں۔سابق وفاقی وزیرداخلہ

Sep 13, 2023 | 12:28:PM
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ نے فروری کے پہلے ہفتے میں انتخابات کی پیشگوئی کردی ہے۔او رانتخاب نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے فروری کے پہلے ہفتے میں انتخابات کی پیشگوئی کردی ہے۔او رانتخاب نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہوں گے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے ۔اور نئی حلقہ بندیاں بننے کے بعد ہونگے۔

ان  کا کہناتھا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدرانتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے، الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں اور پیپلزپارٹی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے لیکن تنقید کاکوئی جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں وہ صرف عمران خان کے ملازم ہیں:رانا تنویر حسین

لیگی رہنما کا مزیدکہنا تھا کہ نوازشریف کی نا اہلی ختم ہوچکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے، نواز شریف اپنی سزا کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں ،نواز شریف آئندہ انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرینگے، پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے امکانات نا ہونے کے برابر ہیں۔


سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاہےکہ اتفاق رائے سے مردم شماری کا منظور ہونا قومی سطح پر بڑی اچھی پیش رفت ہے کیونکہ گزشتہ مردم شماری کے نتائج کو متنازع کہا جاتارہا،نئی مردم شماری کے تحت ہی نیا الیکشن ہونا ہے جس پر سب متفق ہیں،جونہی حلقہ بندیاں مکمل ہوتی ہیں تو 54 روز میں انتخابات کا شیڈول آجائے گا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا جس جتھے نے دفاع پاکستان پر حملہ کیا ،شہداء کی توہین کی انکو الیکشن لڑنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے،آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں جارہے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا چانس بھی بہت محدود ہے ۔