جوتے پالش کر کے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے بچے کی قسمت جاگ اٹھی

Sep 13, 2022 | 16:28:PM
جوتے پالش کر کے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے بچے کی قسمت جاگ اٹھی
کیپشن: جوتے پالش کرنے والا بچہ
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) جوتے پالش کر کے اپنی پورے دن کی کمائی لگاتار 7 دن سیلاب متاثرین کو دینے والے غریب بچے کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات  ہوئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک بچہ جوتے پالش کر کے اپنے سارے دن کی کمائی لگا تار 7 دن تک فنڈ دیلیف کیمپ کو دیتا رہا ، بچہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز  میں موجود الخدمت فاونڈیشن کےریلیف کیمپ  میں لگا تار 7 دن اپنے پیسے دیتا رہا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

بچے کو ڈاکٹر یاسمیش راشد کے گھر بلایا گیا اور انہوں نے بچے سے ملاقات بھی کی ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے دونوں نے بچے کو پیار کیا اور کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی اگر اس بچے جیسے جذبات رکھے تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا ۔