تاجروں صنعتکاروں کاانکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

Sep 13, 2021 | 19:44:PM
 تاجروں صنعتکاروں کاانکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں کم از کم 31دسمبر تک توسیع کریں تاکہ تاجر باآسانی اپنے گوشوارے جمع کرواسکیں۔
 ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال، ایف بی آر کے پیچیدہ آن لائن سسٹم اور تجارتی تنظیموں کے ستمبر میں انتخابات کی وجہ سے تاجروں کے لئے مقررہ تاریخ تک ٹیکس ریٹرن جمع کروانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ صرف تاجر برادری بلکہ حکومت کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع سے حکومت کو ریونیو اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ تاجر برادری کے ساتھ اعتمادسازی بھی بڑھے گی ۔ 
یہ بھی پڑھیں۔وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس۔۔دسویں اور بارھویں کے طلبا کیلئے خوشخبری