مردان ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2وزرا کو نوٹس جاری

Oct 13, 2022 | 20:07:PM
الیکشن کمیشن، این اے 22 مردان، ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق، خلاف ورزی، نوٹس جاری،
کیپشن: الیکشن کمیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 22 مردان ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا حکومت کے دو وزرا کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی اور صوبائی وزیر کھیل و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان کو نوٹس جاری کیا گیاہے۔الیکشن کمیشن نے عاطف خان کو 15 اکتوبر اور شہرام خان ترکئی کو خود یا بذریعہ وکیل وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ان وزرا کیخلاف نوٹس این اے 22 مردان میں مہم میں حصہ لینے پر لیا۔
واضح رہے کہ مہم میں حصہ لینا الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 اگست کو جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 3 ماہ توسیع کی منظوری